شی لیگ فٹبال :سینئر کیٹیگر ی میں اسلام آبادسٹی ٹا پ پر

شی لیگ فٹبال :سینئر کیٹیگر ی میں اسلام آبادسٹی ٹا پ پر

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم کے فٹسال گراؤنڈز میں جاری شی لیگ فٹبال کی سینئرز کیٹیگری میں اسلام آباد سٹی نے فٹ بال فیکٹری کو 3-0سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔

اسلام آباد سٹی کی طرف سے فاطمہ ،علینا اور آمل نے گول کئے ۔دوسرے میچ میں سمرز کی ٹیم نے حریف کو 13-0سے مات دی ، کپتان اسرا سعید نے ہیٹرک کی جبکہ فاطمہ خان، زینب اور ہاجرہ نے دو دو گول کئے ۔جونیئر کیٹیگر ی میں مڈفیلڈ ایف سی نے سٹرائیکرز کو 3-2 سے ہرا کرمسلسل دوسری فتح اپنے نام کی۔ وائبرنٹ نے بھی حریف ٹیم کو 13-0سے ہرایا جس میں سمر نے پانچ گول داغے جبکہ خدیجہ اور حیا نے 2،2گول کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...