واحدٹیسٹ ،بنگلہ دیش کو افغانستان پر329رنزکی برتریٍ

واحدٹیسٹ ،بنگلہ دیش کو افغانستان پر329رنزکی برتریٍ

واحدٹیسٹ ،بنگلہ دیش کو افغانستان پر329رنزکی برتری افغان ٹیم 240رنزپرڈھیر ، حسن محمود ہیٹرک کرنیوالے پہلے بنگلہ دیشی پیسر

ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش نے افغانستان کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 6وکٹوں پر 233رنزبناکر 329رنز کی برتری حاصل کرلی ۔کھیل کے تیسرے دن افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے پہلی اننگز کے سکور346رنز کے جواب میں 240رنزبناکر آل آؤٹ ہوگئی ،کپتان رحمت شاہ نے 105رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،حسن محمود نے 5وکٹیں حاصل کیں جس میں شاندار ہیٹرک بھی شامل ہے ،وہ بنگلہ دیش کی طر ف سے ہیٹرک کرنیوالے پہلے فاسٹ باؤلر ہیں ،انہوں نے عصمت عالم ،قیس احمد اورضیا الرحمٰن کی وکٹ لی ، ان سے قبل سپنرز آلوک کپالی اورسوہاگ غازی ہیٹر ک کرچکے ہیں ۔بنگلہ دیش نے تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک 6وکٹوں پر 233رنزبنائے ،کپتان نجم الحسن شانتو 82اور مشفق الرحیم 81رنزبناکرآؤٹ ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...