کچھ ثابت نہیں کرنا ، نہ کسی کو جواب دینا ہے :سلمان آغا
تینوں فارمیٹس میں پرفارم کرنا اہم ،کرکٹ پسند، پاکستان کیلئے کھیلنا اچھا لگتا انٹرنیشنل کرکٹ میں فارم واپس لانے میں کچھ وقت لگتا ہے :پریس کانفرنس
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ میری بیٹنگ میں تینوں فارمیٹس کے دوران کوئی تبدیلی نہیں آتی، مجھے کسی کو کچھ ثابت نہیں کرنا اور نہ ہی کسی کو جواب دینا ہے ۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ میرے لئے تینوں فارمیٹس میں پرفارم کرنا اہم ہے ، خوش قسمتی سے ون ڈے کرکٹ میں میری کارکردگی زیادہ بہتر ہے ، مجھے کرکٹ پسند ہے اور پاکستان کیلئے کھیلنا اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری سنچری کے بعد سیلیبریشن بیٹے کے لئے تھی، دونوں ٹیموں نے آخری اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی، ہم اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت نہیں دیتے ، ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور رنز بنانا آسان نہیں۔ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیلنے والے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اچھا کھیلیں گے ۔سلمان علی آغا نے کہا کہ گزشتہ تین ٹیسٹ میچز میرے لئے اچھے نہیں رہے لیکن میں چار سال سے پُرفارم کر رہا ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ میں فارم واپس لانے میں کچھ وقت لگتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments