ون ڈے میں 50رنزاور 5وکٹیں عرفات منہاس تیسرے پاکستانی کرکٹر
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)آل راؤنڈر عرفات منہاس نے سہ ملکی سیریز میں انگلینڈ کیخلاف نصف سنچری سکورکی اور 6وکٹیں لیں۔۔۔
وہ اپنے 5میچز میں 2بار پلیئر آف دی میچ بھی بنے ۔عرفات منہاس سابق کپتان شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کے بعد پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی ون ڈے میچ میں نصف سنچری بنانے کے ساتھ پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔ عبدالرزاق ایک اور شاہد آفریدی تین مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments