شاہین آفریدی سہ ملکی سیریز میں ٹیم پرفارمنس سے مطمئن
2میچز میں ہدف کا دفاع کیا ، ہم زیادہ تبدیلیاں نہیں کرتے ،کمبی نیشن بنا رہے فخر کا ٹیم میں ہوناضروری ،ابرار مین باؤلر،ضرورت پڑی تو کھلائیں گے :کپتان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی پرفارمنس اچھی ہے ، دونوں میچز میں ہدف کا دفاع کیا ہے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شاہین آفریدی نے کہا کہ سری لنکا کو کریڈٹ جاتا ہے ، انگلینڈ سری لنکا کا میچ اچھا رہا۔ لاہور میں بھی راولپنڈی جیسی پچز تیارکرنے کا کہا ہے ، پاکستان ٹیم یہاں بھی اچھا کھیلے گی، صائم ایوب کا فائدہ یہ ہوا کہ انہوں نے باؤلنگ اچھی کی۔ ہمیں کرکٹ اچھی کھیلنی ہے ، فخر زمان کا ٹیم میں ہونا بہت ضروری ہے ، وہ ون ڈے کا مین پلیئر ہے ۔ہم تبدیلیوں کی طرف زیادہ نہیں جاتے ، کمبی نیشن بنانے کی کوشش کرتے ہیں، مجبوری میں کوئی تبدیلی کرنا پڑے تو الگ ہے ۔شاہین آفریدی نے کہا کہ ابرار احمد ہماری سپن باؤلنگ سکواڈ کا مین باؤلر ہے ، ضرورت پڑی تو کھلائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments