6سکول کرکٹرز کی قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں شرکت

6سکول کرکٹرز کی قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں شرکت

سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے منتخب کھلاڑیوں نے سینئرز سے رہنمائی لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت 6 نوجوان کرکٹرز نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی جہاں انہیں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ نیٹ پریکٹس کرنے اور کوچنگ سٹاف سے سیکھنے کا موقع ملا۔پی سی بی کے مطابق سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے منتخب کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں شرکت کے دوران تجربہ کار کرکٹرز سے رہنمائی حاصل کی۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان لیگ سپنر اور فاسٹ باؤلرز میں بہترین صلاحیتیں موجود ہیں۔مائیک ہیسن کاکہناتھاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مستقبل کے لئے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔بابر اعظم اور فخر زمان نے بھی نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی اور انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کے تقاضوں سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...