حار ث کا بگ بیش کیلئے ایڈیلیڈسٹرائیکرز کیساتھ معاہدہ
پاکستانی فاسٹ باؤلر میلبورن سٹارز کی طرف سے بگ بیش لیگ میں کھیل چکے
ایڈیلیڈ (سپورٹس ڈیسک )پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق حارث رؤف بگ بیش لیگ کے اگلے سیزن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے کھیلیں گے ۔اس سے قبل پاکستانی فاسٹ باؤلر میلبورن سٹارز کی طرف سے بگ بیش لیگ میں کھیل چکے ہیں۔واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کا آغاز رواں سال 12 دسمبر سے ہو گا اور حارث رؤف پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے این اوسی ملنے پر بگ بیش میں حصہ لینے کیلئے آسٹریلیاروانہ ہوجائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments