محسن نقوی انگلینڈ کیخلاف کامیاب ہیروز سے ملنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے
لاہور (سپورٹس ڈیسک )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف غیر معمولی کامیابی کے بعد میچ کے ہیروز سے ملنے گراؤنڈ پہنچ گئے۔
محسن نقوی کے ہمراہ وفاقی وزراء عطا تارڑ اور عون چودھری بھی تھے ، چیئرمین پی سی بی باری باری حارث رؤف اور شاداب خان کو گلے ملے ۔چیئرمین پی سی بی نے دونوں ہیروز کو گرم جوشی سے مبارکباد اور شاباش دی۔ وفاقی وزراء عطا تارڑ اور عون چودھری بھی گراؤنڈ میں ہیروز سے ملے اور انہیں مبارک باد دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments