زبردست کام کرتے رہیں ،آپ پر فخر سسرثقلین کا شاداب کے نام پیغام
لاہور (سپورٹس ڈیسک )شاداب خان کی پرفارمنس پر ان کے سسر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔
انہوں نے پرفارمنس کو شاندار قرار دیا اور شاداب خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہی زبردست کام کرتے رہیں، آپ پر بے حد فخر محسوس کر رہا ہوں۔ 3 ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کیخلاف شاداب خان نے سنچری بنائی اور حارث رؤف کے ساتھ آخری وکٹ پر 89 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ناممکن کو ممکن کر دکھایا تھا اور قومی ٹیم کو فتح یاب کیاتھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments