سابق فٹبال سٹار جیرمین پیننٹ پر کتے کا حملہ ،ٹانگ پر 50ٹانکے لگے
لندن (سپورٹس ڈیسک )سابق پریمیئر لیگ سٹار اور تجزیہ کار جیرمین پیننٹ کتے کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے ، جہاں انہیں ٹانگ پر 50 سے زائد ٹانکے لگوانے پڑے۔
سابق آرسنل اور لیورپول سٹار کی جان ان کے اپنے پالتو کتے کنگ نے بچائی۔43 سالہ جیرمین پیننٹ اپنے امریکن اکیٹا نسل کے کتے کنگ کو سیر کروا رہے تھے کہ اس دوران ایک جرمن شیفرڈ کتے نے ان کے پالتو کتے پر حملہ کردیا۔ کنگ کو بچانے کی کوشش میں جیرمین خود بھی حملے کی زد میں آگئے ۔جیرمین نے بتایا کہ وہ زمین پر گر گئے اور حملہ آور کتے نے کم از کم پانچ سیکنڈ تک ان کی ٹانگ کو اپنے جبڑوں میں جکڑے رکھا پھر کنگ نے اسے بھاگنے پر مجبور کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments