عثمان خواجہ 22سال کی عمر سے خطرناک بیمار ی میں مبتلا

عثمان خواجہ 22سال کی عمر سے خطرناک بیمار ی میں مبتلا

گھٹنے میں شدید درد رہتا ،چند قدم چلنا مشکل ہوگیاتھا ،ایسا لگا تھاکہ مرجاؤں گا سارے کیریئر میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بھی بیماری کانہیں بتایا:سابق کرکٹر

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کے دوران ریمیٹائڈ آرتھرائٹس نامی بیماری میں مبتلا رہے ۔عثمان خواجہ نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2009 میں جب ان کی عمر صرف 22 سال تھی انہیں اس بیماری کی تشخیص ہوئی۔ اس مرض کے باعث ان کے بائیں گھٹنے میں شدید درد رہتا تھا اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کیلئے چند قدم چلنا مشکل ہوگیا تھا اور ایسا لگنے لگا تھا کہ وہ مر جائیں گے ۔سابق کرکٹر کے مطابق انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بھی اس بارے میں نہیں بتایا، حتیٰ کہ ڈیوڈ وارنر اور مائیکل ہسی جیسے قریبی ساتھی بھی اس راز سے لاعلم رہے۔خواجہ نے بتایا کہ باقاعدہ ادویات اور انجیکشنز کی مدد سے وہ تقریباً چھ ماہ بعد دوبارہ کرکٹ کے میدان میں واپس آئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...