قومی ریسلرکے ساتھ فراڈ،اسلام آباد کاپیراورایس ایچ اوعدالت طلب

  قومی ریسلرکے ساتھ فراڈ،اسلام آباد کاپیراورایس ایچ اوعدالت طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی وڑائچ نے قومی ریسلر اطہر زاہد کے ساتھ پچاس لاکھ روپے فراڈ کیس میں ملزم پیرعاصم شاہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے۔۔۔

 آئندہ سماعت پر ایس ایچ او تھانہ شالیمار کو بھی طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل شیر افضل مروت نے موقف اختیار کیاکہ ملزم نے عدالت میں ٹرانزیکشن کی جعلی رسید جمع کرائی ہے ،درخواستگزار اطہر زاہد نے پیر عاصم علی شاہ کو پچاس لاکھ انویسٹمنٹ کے لئے دیے ،ملزم کچھ عرصہ تک انوسٹمنٹ کی رقم دیتا رہا،اصل رقم پچاس لاکھ واپس مانگنے پر ملزم نے اطہر زاہد کو این سی سی آئی اے کی ملی بھگت سے گرفتار کرایا،قومی ہیرو اطہر زاہدنے انٹرنیشنل میگا ریسلنگچیمپئنشپ میں دو دفعہ ہندوستان کو شکست دی،ہندوستان کو سکشت دے کر فائنل جیت چکے ہیں، عدالت نے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔بعدازاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے قومی ریسلر اطہر زاہد نے کہا انصاف کے حصول کے لیے قانونی جنگ جاری رکھوں گا،ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...