سہ ملکی سیریز، مائیک ہیسن فائنل میں فتح کیلئے پر امید

سہ ملکی سیریز، مائیک ہیسن فائنل میں فتح کیلئے پر امید

پاکستان ٹیم نے ابھی اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی،کارکردگی اطمینان بخش، امید ہے فائنل میںشاندار کھیل پیش کرکے مداحوں کو جیت کا تحفہ دے گی سری لنکا کے ساتھ آخری لیگ میچ میں بیٹنگ توقعات کے مطابق نہیں رہی،اہم بیٹرز کیلئے فائنل میں میچ وننگ اننگز کھیلنے کا بہترین موقع ہے :ہیڈ کوچ

لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے ابھی اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی، امید ہے فائنل میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے ۔انہوں نے ٹی وی انٹرویو میں کہاکہ سہ ملکی سیریز میں اہم کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی کے بغیر مسلسل تین فتوحات حوصلہ افزا ہیں، میرے خیال میں گزشتہ دو ہفتوں میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی اطمینان بخش رہی ، اہم بیٹرز کیلئے فائنل میں میچ وننگ اننگز کھیلنے کا بہترین موقع ہے ۔مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے ساتھ آخری لیگ میچ میں بیٹنگ توقعات کے مطابق نہیں رہی، فائنل میں کھلاڑیوں سے بھرپور واپسی کی امید ہے ۔ امید ہے فائنل میں شائقین کو بہترین کھیل پیش کریں گے اورمیں پاکستان کرکٹ ٹیم سے امید رکھتا ہوں کہ وہ شاندار کھیل پیش کرکے مداحوں کو جیت کا تحفہ دے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...