انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ:دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم عمان پہنچ گئی

انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ:دفاعی  چیمپئن پاکستان ٹیم عمان پہنچ گئی

عمان (سپورٹس ڈیسک )اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم عمان پہنچ گئی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم گزشتہ صبح کراچی سے عمان روانہ ہوئی تھی جہاں وہ فرحان یوسف کی قیادت میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔گروپ اے میں شامل پاکستان کا پہلا میچ 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات سے طے ہے ، 8 نومبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا جبکہ قومی ٹیم تیسرے گروپ میچ میں 10 نومبر کو نیپال سے ٹکرائے گی۔ دونوں سیمی فائنل مقابلے 12 نومبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...