یوتھ ہاکی 5ورلڈ کپ ،پاکستان کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

یوتھ ہاکی 5ورلڈ کپ ،پاکستان کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

یوتھ ہاکی 5ورلڈ کپ ،پاکستان کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارمیٹ کیلئے درکار مخصوص تیاری کا فقدان وجہ قرار

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مصر میں شیڈول ایف آئی ایچ یوتھ ہاکی فائیو ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے روایتی ہاکی، انڈر 15 ٹیم کی تیاری، کھلاڑیوں کی فٹنس اور پلیئرز ڈیویلپمنٹ کو اپنی ترجیحات میں شامل کر لیا ہے ۔پاکستان نے یوتھ ہاکی فائیو ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر رکھا ہے تاہم فیڈریشن نے ایونٹ میں شرکت کی بجائے دیگر ٹیموں، مقابلوں اور کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی ایچ ایف کے ذرائع کے مطابق ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ فنڈز کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور ہاکی فائیو فارمیٹ کیلئے درکار مخصوص تیاری کا فقدان ہے ۔ ہاکی فائیو کیلئے الگ تربیت، مخصوص سکلز اور معیاری فٹنس ضروری ہے ، فیڈریشن کی توجہ ان شعبوں کو بہتر بنانے پر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...