ماؤزے تنگ کے حوالے سے متنازع بیان پر ایم مباپے کی معذرت قبول
بیجنگ(سپورٹس ڈیسک)چین نے فرانس کے کپتان فٹبالر کیلیان ایم مباپے کے چین کے سابق عظیم رہنما ماؤ زے تنگ سے متعلق متنازع بیان پر معذرت قبول کرلی۔
ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور مختلف برانڈز کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا تھا۔چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوو جیاکُن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم متعلقہ شخص کی جانب سے کی گئی معذرت کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔27 سالہ ایم مباپے نے فرانسیسی ٹاک شو دی برج میں گفتگو کرتے ہوئے ماؤ زے تنگ سے مشابہت رکھنے والے ایک میم کا ذکر کیا اور انہیں چینی آمر قرار دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments