رونالڈو کی 67ویں ہیٹرک، ہزار کے ہدف سے 15گول دور
رونالڈو کی 67ویں ہیٹرک، ہزار کے ہدف سے 15گول دور سعودی پرو لیگ میں الخلود کے خلاف صرف 15 منٹ میں اپنی ہیٹرک مکمل کی
جدہ (سپورٹس ڈیسک )پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں النصر کی جانب سے کھیلتے ہوئے الخلود کیخلاف صرف 15 منٹ میں ہیٹرک مکمل کی اور اپنی ٹیم کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی دلائی۔اس کامیابی کے بعد ان کے مجموعی کیریئر گولز کی تعداد 985 ہوگئی ہے اور وہ ایک ہزار گولز سے محض 15 گول دور ہیں۔مقابلے کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور سکور 2-2 سے برابر رہا تاہم رونالڈو نے 66ویں، 72ویں اور 81ویں منٹ میں گول کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔یہ النصر کی جانب سے ان کی ساتویں ہیٹرک تھی جبکہ کلب اور قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے وہ 67 ہیٹرکس مکمل کرچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments