پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ،فائنل میں سٹیٹ بینک کو 51رنز سے شکست ،ایم آئی ٹی سلوشنز فاتح

 پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ،فائنل  میں سٹیٹ بینک کو 51رنز سے  شکست ،ایم آئی ٹی سلوشنز فاتح

فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک )ایم آئی ٹی سلوشنز نے سٹیٹ بینک کو 51 رنز سے شکست دے کر پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹائٹل جیت لیا ۔

 کھیل کے چوتھے اورآخری روز ایم آئی ٹی سلوشنز کو جیت کیلئے تین وکٹیں درکار تھیں ،ایم آئی ٹی سلوشنز نے 236 رنز کا دفاع کرتے ہوئے سٹیٹ بینک کو 185 رنز پر آل آؤٹ کردیا، کپتان خالد عثمان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔سٹیٹ بینک کے حسن رضا ٹورنامنٹ میں 807 رنز بنا کر بہترین بلے باز قرار پائے ،فاسٹ باؤلر سراج الدین نے 31 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر کا ایوارڈ جیتا،عامر جمال بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس کی بنیاد پر پلیئر آف دی فائنل بنے ،پی ٹی وی کے تیمور خان پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور بہترین وکٹ کیپر بلے باز کا ایوارڈ لے اڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...