پریکٹس میچ ،سری لنکانے پیٹرنز الیون کو 142رنزسے ہرادیا

پریکٹس میچ ،سری لنکانے پیٹرنز الیون کو 142رنزسے ہرادیا

254رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پیٹرنز الیون کی ٹیم 111رنزپرڈھیر اذان اویس کے 50رنز ، شعیب اختر جونیئر اور عبید شاہ کی تین ،تین وکٹیں

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا نے تین روزہ پریکٹس میچ میں پی سی بی پیٹرنز الیون کو 142رنزسے شکست دے دی ۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز 7وکٹوں کے نقصان پر 223رنزبناکر ڈکلیئر کی ،کوشال مینڈس نے 66اور لاہیرو اودارا نے 65 رنزبنائے ۔ جواب میں پی سی بی پیٹرنز الیون نے پہلی اننگز 151 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی،اذان اویس نے 50رنز کی اننگز کھیلی ۔تیسرے اور آخری دن سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں 181 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی،ملان رتنائیکے کے 40رنزبناکر ٹاپ سکورررہے ، شعیب اختر جونیئر اور عبید شاہ نے تین ،تین وکٹیں لیں ۔ پی سی بی پیٹرنز الیون کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف ملا تاہم پوری ٹیم 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی، طیب عارف 32رنزبناکرنمایاں رہے ،کیسارا نوونتھا نے چار وکٹیں لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...