بھارت،انڈر 19 ویمن کرکٹر نے نانی کے گھر خودکشی کر لی
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کی ریاست تلنگانہ میں بی سی سی آئی انڈر 19 کی 17 سالہ خاتون کرکٹر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نندنی کی لاش ضلع وقار آباد میں واقع ان کی نانی کے گھر سے ملی۔اہلِخانہ اور رشتے داروں نے احتجاج کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو اس واقعے کا ذمے دار قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انیل اور کرشنا نامی لڑکوں کی جانب سے مبینہ ہراسانی نے نندنی کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments