قائداعظم ٹرافی گولڈ :پہلے روزبیٹرز اورفاسٹ با لرزکاراج

قائداعظم ٹرافی گولڈ :پہلے روزبیٹرز اورفاسٹ با لرزکاراج

قائداعظم ٹرافی گولڈ :پہلے روزبیٹرز اورفاسٹ با لرزکاراج محمد رضا،عمیر بن یوسف ،شرون سراج اور وقار حسین نے سنچریاں بنائیں

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی گولڈ کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے روز بیٹرز کی شاندار سنچریوں اور فاسٹ با لرز کی تباہ کن باؤلنگ کا راج رہا، جہاں راولپنڈی کے شعیب اختر سٹیڈیم میں کراچی بلیوز نے اسلام آباد کے خلاف محمد رضا (117)، عمیر بن یوسف (109 ناٹ آؤٹ) اور عبداللہ فضل (64) کی عمدہ اننگز کی بدولت 74 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنا لیے جبکہ حارث رؤف نے 83 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، اسی طرح اسلام آباد کے نیشنل گراؤنڈ میں ملتان نے فیصل آباد کے خلاف شرون سراج (120)، وقار حسین (106) اور محمد شہزاد (57 ناٹ آؤٹ) کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 7 وکٹوں پر 335 رنز جوڑے جہاں محمد ذیشان 95 رنز دے کر 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ۔

دوسری جانب ایبٹ آباد سٹیڈیم میں آفاق آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ (40 رنز، 5 وکٹیں) کے باعث سیالکوٹ بلیوز کی ٹیم 28.1 اوورز میں صرف 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کے جواب میں حسن علی کی عمدہ باؤلنگ (14 رنز، 4 وکٹیں) نے فاٹا کو بھی مشکل میں ڈال دیا اور کھیل کے اختتام تک اس کے 44 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ، جبکہ اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں نیاز خان (43 رنز، 5 وکٹیں) اور محمد عامر خان (3 وکٹیں) نے لاہور وائٹس کو 116 رنز پر آؤٹ کر دیا تاہم حماد عزیز کی بہترین باؤلنگ (44 رنز، 6 وکٹیں) کی بدولت پشاور بلیوز بھی 138 رنز تک محدود رہی اور 22 رنز کی برتری حاصل کر سکی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...