فیفا رینکنگ، مراکش ٹاپ 5 میں شامل پہلا عرب ملک

 فیفا رینکنگ، مراکش ٹاپ 5 میں شامل پہلا عرب ملک

رباط(سپورٹس ڈیسک)مراکش نے فٹبال کی دنیا میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اور مینز فیفا کی عالمی رینکنگ میں پہلی بار ٹاپ 5 ٹیموں میں جگہ بنانے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مراکش نے فیفا رینکنگ میں دو درجے ترقی کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ اس سے قبل مراکش کی بہترین پوزیشن ساتویں نمبر پر تھی۔ نئی رینکنگ میں مراکش نے پوائنٹس کے اعتبار سے برازیل اور پرتگال کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔اس کامیابی کے ساتھ مراکش نہ صرف عرب دنیا بلکہ افریقہ کا بھی دوسرا ملک بن گیا ہے جس نے مینز فیفا کی عالمی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں جگہ بنائی ہے ۔مراکش کی اس ترقی کی بڑی وجہ حالیہ بین الاقوامی اور براعظمی مقابلوں میں ٹیم کی شاندار کارکردگی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...