رونالڈو 986واں گول کر کے بھی ناپسندیدہ ریکارڈ کے مالک

رونالڈو 986واں گول کر کے بھی ناپسندیدہ ریکارڈ کے مالک

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سعودی پرو لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کے گول کے باوجود النصر کو الاہلی کے ہاتھوں 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔41 سالہ پرتگالی سٹار نے میچ کے 14ویں منٹ میں گول کرکے النصر کو برتری دلائی۔

 اس گول کے ساتھ ان کے کیریئر کے مجموعی گولز کی تعداد 986 ہوگئی اور وہ تاریخی 1000 گولز کے سنگ میل سے صرف 14 قدم دور رہ گئے ۔تاہم رونالڈو کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور چار منٹ بعد انہیں پنالٹی کک پر گول کرنے کا موقع ملا لیکن ان کا شاٹ گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آگیا۔اس طرح وہ سعودی لیگ میں النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلسل دو لیگ میچز میں پنالٹی ضائع کرنے والے اپنے کیریئر کے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ کا حصہ بن گئے ۔ النصر کا اگلا مقابلہ 28 نومبر کو الحزم سے ہوگا۔رونالڈو کے لیے یہ میچ 1000 گولز کے خواب کے قریب پہنچنے کے باوجود ایک تلخ یاد بن گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...