قومی ٹیم بڑے مقابلوں کادباؤبرداشت نہیں کرپاتی :سابق کوچ
نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دے کر مزید نکھارنے کی ضرورت :آفتاب خان
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور فرسٹ کلاس کرکٹر آفتاب خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ، تاہم یہ بہتری زیادہ تر دو طرفہ سیریز تک محدود دکھائی دیتی ہے ۔ بڑے عالمی مقابلوں میں ٹیم اکثر توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتی ہے اور دباؤ کو مؤثر انداز میں برداشت نہیں کر پاتی۔ نوجوان کھلاڑیوں کی آمد سے ٹیم میں مثبت تبدیلی آئی ہے ، تاہم انہیں جدید کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق تربیت دے کر مزید نکھارنے کی ضرورت ہے .نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق فیلڈنگ کوچ نے کہا کہ خیبرپختونخوا بالخصوص پشاور میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، جس کا عملی مظاہرہ ملکی کرکٹ مقابلوں اور قومی و بین الاقوامی ٹیموں میں صوبے کے کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی نمائندگی سے ہوتا ہے ۔ یہ صوبے کی کرکٹ کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے ، تاہم یہاں جدید کرکٹ سے ہم آہنگ مستند اور تجربہ کار کوچز کی کمی ہے ، جو نوجوان کھلاڑیوں کو جدید تکنیک، کھیل کی حکمت عملی اور تربیتی طریقوں سے روشناس کرا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments