بھارتی کرکٹر سرفراز خان والد کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ
لاہور (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹر سرفراز خان اپنے بچپن کی مالی مشکلات اور والد کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور انٹرویو کے دوران آبدیدہ ہوگئے ۔
سابق بھارتی اوپنر آکاش چوپڑا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز خان نے بتایا کہ ان کا خاندان ایک چھوٹی سی جھونپڑی میں رہتا تھا اور گھر کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل تھا۔انہوں نے بچپن کا ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک روز والد نے کہا کہ آج وہ صرف ایک اضافی روپیہ کمانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ بات سرفراز کے ذہن پر گہرا اثر چھوڑ گئی اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ کرکٹ کے ذریعے اپنے خاندان کی مالی حالت بہتر بنائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments