ومبلڈن کی انعامی رقم سے مہنگا میٹرس خریدا تھا:ماریہ شراپووا
ومبلڈن کی انعامی رقم سے مہنگا میٹرس خریدا تھا:ماریہ شراپووا زندگی کی پہلی بڑی خریداری پر آج بھی شرمندگی ہوتی ہے ، سابق روسی ٹینس سٹار
ماسکو(سپورٹس ڈیسک)روس کی سابق ٹینس سٹار ماریہ شراپووا نے انکشاف کیا ہے کہ ومبلڈن ٹائٹل جیتنے کے بعد ملنے والی انعامی رقم سے انہوں نے کوئی گاڑی یا گھر نہیں بلکہ ایک مہنگا میٹرس خریدا تھا۔ماریہ شراپووا نے 2004 میں ومبلڈن ویمنز سنگلز کے فائنل میں امریکی اسٹار سرینا ولیمز کو شکست دے کر صرف 17 برس کی عمر میں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس کامیابی کے بعد انہیں 5 لاکھ 60ہزار 500پاؤنڈ کی انعامی رقم ملی تھی۔انہوں نے پوڈکاسٹ پریٹی ٹف میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی بڑی انعامی رقم ملنے کے بعد وہ اپنی والدہ کے ساتھ میٹرس کی دکان پر گئیں اور 10 ہزار ڈالر کا میٹرس خرید لیا۔انہوں نے کہاکہ اس خریداری پر انہیں آج بھی شرمندگی محسوس ہوتی ہے لیکن یہ ان کی زندگی کی پہلی بڑی خریداری تھی۔ماریہ شراپووا نے کہا کہ جب وہ اپنی والدہ کے ساتھ گھر واپس پہنچیں تو والد نے پوچھا کہ تم دونوں کہاں گئی تھیں؟ میں نے جواب دیا کہ شاپنگ کرنے گئے تھے کوئی بیگ نہیں میٹرس لیا ہے جس کی قیمت 10 ہزار ڈالر ہے ،اس غیر معمولی خریداری پر والد حیران رہ گئے تھے جبکہ وہ میٹرس آج بھی ان کے پاس موجود ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments