صبحِ نو ورلڈ جونیئر ٹینس ،ڈبلز ٹائٹل پاکستانی جوڑی کے نام
صبحِ نو ورلڈ جونیئر ٹینس ،ڈبلز ٹائٹل پاکستانی جوڑی کے نام بوائز سنگلز فائنل میں تھائی لینڈ کے فاسین نے پاکستان کے احتشام کو ہرایا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)جے 30 صبحِ نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ، بوائز ڈبلز فائنل میں پاکستان کے عامر مزاری اور عمر جواد ملک نے جرمنی کے جیکب لیٹسچ اور سری لنکا کے جین ڈی سارم کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 7-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، جبکہ بوائز سنگلز فائنل میں تھائی لینڈ کے فاسین سنچالونگ نے پاکستان کے احتشام ہمایوں کو 6-0 اور 6-3 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ ایونٹ کے گرلز سنگلز فائنل میں قازقستان کی ادیما السیپولوا نے اپنی ہم وطن پولینا سوشکووا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0 اور 6-0 سے مات دی اور بعد ازاں چین کی یوکی لی کے ہمراہ گرلز ڈبلز فائنل میں تھائی لینڈ کی پلویپچ ڈاونگکھیاؤ اور انیاوی پیسا رنپا نوونگ کو سخت مقابلے کے بعد 6-2، 1-6 (10-5) سے شکست دے کر ڈبل کراؤن مکمل کرلیا۔ چیمپئن شپ میں میزبان پاکستان سمیت روس، چین، جاپان، جرمنی، سپین، کینیڈا، آسٹریلیا، سویڈن، سربیا، قازقستان، تھائی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ، سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت 16 ممالک کے 55 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ تقریبِ تقسیمِ انعامات کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور مہمانِ اعزاز صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی تھے جنہوں نے چیئرپرسن صبحِ نو شاہدہ کوثر فاروق اور سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف کرنل ضیاء الدین طفیل کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments