پاکستان، انگلینڈ انڈر 19سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان

پاکستان، انگلینڈ انڈر 19سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے لیے قومی سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سیریز میں تین ون ڈے اور ایک چار روزہ میچ کھیلا جائے گا، جس میں فرحان یوسف دونوں فارمیٹس میں پاکستان انڈر 19ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ ترجمان کے مطابق ون ڈے میچز 5سے 9دسمبر جبکہ چار روزہ میچ 13 سے 16 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سکواڈ میں کپتان فرحان یوسف کے علاوہ عبدالقادر، عبدالسبحان، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، ہیام خان، حسنین عباس ، حذیفہ احسن، ابتسام اظہر، محمد سیام، نقاب شفیق، رضوان اﷲ، عثمان خان اور ذیشان احمد شامل ہیں۔چار روزہ میچ کیلئے سکواڈ میں عبدالقادر، اسد عمر، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، حسن خان، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، ابتسام اظہر، محمد سیام، محمد صہیب، رضوان اﷲ، عثمان خان اور ذیشان احمد شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...