قائد اعظم ٹرافی گولڈ،فاٹا نے فیصل آباد کو 7وکٹوں سے ہرادیا
کراچی بلیوز کو لاہور وائٹس پر 372رنز کی برتری ،عبداللہ فضل کی ڈبل سنچری
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی گولڈ کے پانچویں راؤنڈ میں فاٹاریجن نے فیصل آباد ریجن کو 7وکٹوں میں شکست دے دی ،شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانیوالا میچ 2روز میں ختم ہوگیا ،فیصل آباد کی ٹیم دوسری اننگز میں 154رنز پر ڈھیر ہوگئی ،فاٹانے 135رنز کا ہدف 3وکٹوں پر پورا کرلیا ،فاٹاریجن کے آفاق آفریدی نے میچ میں 8وکٹیں حاصل کیں ۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی بلیوز نے لاہور وائٹس کے 123رنز کے جواب میں 7 وکٹوں پر 495 رنز بنا کر 372 رنز کی برتری حاصل کر لی،عبداللہ فضل نے شاندار ڈبل سنچری 205 رنزبنائے۔
نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد کی ٹیم 304 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، جواب میں سیالکوٹ بلیوز نے محمد طیب عارف اور محمد ہریرہ کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت ایک وکٹ پر 238 رنز بنا لئے ۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پشاور بلیوز نے نبی گل کے 185، محمد حارث کے ناقابل شکست 100 اور محمد رضوان کے 61 رنز کی بدولت پہلی اننگز 505 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی، جواب میں ملتان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 17 رنز بنائے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 380 رنز درکار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments