لائنل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کا ایک ہی ٹیم میں کھیلنے کا امکان

لائنل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کا  ایک ہی ٹیم میں کھیلنے کا امکان

بیونس آئرس (سپورٹس ڈیسک )ارجنٹائن کے سابق سٹار فٹبالر کارلوس تیویز کے الوداعی میچ میں لائنل میسی کی شرکت کی تصدیق ہو گئی جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

یہ نمائشی میچ 20 دسمبر کو بیونس آئرس کے لا بومبونیراسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جسے ’’اپاچیز لاسٹ ڈانس‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ کارلوس تیویز ارجنٹائن کی قومی ٹیم میں میسی کے ساتھ کھیل چکے ہیں جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ میں رونالڈو کے ساتھ بھی وقت گزار چکے ہیں۔رونالڈو نے شرکت کی دعوت قبول کر لی تو فٹبال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میسی اور رونالڈو ایک ہی ٹیم کی جانب سے کھیلتے دکھائی دیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...