گھٹنے کی انجری،نسیم شاہ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی سے باہر

گھٹنے  کی  انجری،نسیم شاہ  انٹرنیشنل  لیگ  ٹی ٹونٹی  سے  باہر

شارجہ واریئرز کیخلاف میچ میں انجرڈ ہوئے ،لنگڑاتے ہوئے میدان سے باہر گئے،آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل فٹ ہونے کی توقع

ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے سبب یو اے ای میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی سے باہر ہو گئے ، فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز نے باضابطہ طور پر تصدیق کر دی۔نسیم شاہ گزشتہ پیر کے روز شارجہ واریئرز سے میچ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے ،انھوں نے یارکر پر پال والٹر کو بولڈ کیا تاہم گیند کے فوراً بعد لڑکھڑا کر گر پڑے ،انہیں پہلے میدان میں ہی طبی امداد فراہم کی گئی ، بائیں گھٹنے پر کافی پٹیاں باندھنے کے بعد بھی نسیم شاہ کی تکلیف کم نہ ہوئی اور وہ لنگڑاتے ہوئے میدان سے باہر گئے ۔ اس کے بعد دبئی کیپیٹلز کے خلاف میچ میں وہ شرکت نہیں کر سکے تھے ، جاری ٹورنامنٹ کے 2 میچز میں انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان ٹیم کی اگلی مصروفیت جنوری میں آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ہے ، توقع ہے کہ نسیم اس وقت تک مکمل فٹ ہوجائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...