قدیم جنگلی طرز حیات کا امین برازیل کا ڈیزانا قبیلہ

قدیم جنگلی طرز حیات کا امین برازیل کا ڈیزانا قبیلہ

اس قبیلے کے مرد ، عورتیں اور بچے اپنے نچلا دھڑ پتوں سے ڈھانپتے ہیں جبکہ اوپری دھڑ ننگا رہتا ہے لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں 12جون سے شروع ہونیوالے فٹبال ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پرہیں

ریوڈی جنیرو (نیٹ نیوز) ، وہیں ایک آسٹریلوی فوٹو گرافر ڈیوڈ لازار نے برازیل کے دارالحکومت ریوڈی جنیرو سے تین ہزار میل کی مسافت پر ایک اور ہی دنیا دریافت کی ہے ۔یہ برازیل کے قدیمی قبیلے ڈیزانا سے تعلق رکھنے والے افراد کی تصاویر ہیں جو اس ترقی یافتہ دور میں بھی قدیم جنگلی طرزحیات اختیار کیے ہوئے ہیں۔جنگل کے بیچوں بیچ رہنے والے ان قبائل تک پہنچنے کیلئے مناس شہر سے کشتی کے ذریعے طویل سفر طے کرنا پڑتا ہے ۔مناس شہر میں انگلینڈ کی ٹیم فٹبال کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی ۔فوٹو گرافر کے مطابق یہ لوگ بہت پرامن اور خوش باش رہنے والے ہیں۔انکے مرد ، عورتیں اور بچے اپنے نچلے دھڑ پتوں سے ڈھانپتے ہیں جبکہ اوپری دھڑ ننگا رہتا ہے ۔انکے مطابق وہ دنیا کے سامنے برازیل کا یہ مختلف چہر ہ بھی لانا چاہتے ہیں ۔واضح رہے کہ برازیل میں اولمپکس گیمز 2016بھی منعقد ہوں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں