موسمی تبدیلی،جون میں دماغی صلاحیت بڑھ جاتی ہے

موسمی تبدیلی،جون میں دماغی صلاحیت بڑھ جاتی ہے

کیا کبھی آپ نے محسوس کیا ہے کہ دماغی صلاحیتیں مختلف موسموں میں زیادہ اچھی یا بری کارکردگی دکھاتی ہیں

برسلز(دنیانیوز)کیا کبھی آپ نے محسوس کیا ہے کہ دماغی صلاحیتیں مختلف موسموں میں زیادہ اچھی یا بری کارکردگی دکھاتی ہیں؟۔بیلجیئم میں ہونیوالی ایک تحقیق نے ثابت کیاہے کہ ایساہی ہوتاہے ۔لائیگی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مخصوص دماغی صلاحیتوں پر موسموں کی تبدیلی اثرانداز ہوتی ہے ، اگرچہ لوگوں کی دماغی کاموں سے متعلق حقیقی کارکردگی تو موسموں کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتی مگر دماغی سرگرمیاں ضرور متاثر ہوتی ہیں۔اس تحقیق کے دوران محققین نے 28 رضاکاروں کے دماغی افعال کا جائزہ تمام موسموں کے دوران کیا اور مختلف ٹاسک کرانے کے دوران دماغی سکین بھی کئے گئے ۔محققین نے دریافت کیا کہ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت جون میں اپنے عروج پر ہوتی ہے جبکہ دسمبر میں وہ سب سے کم سطح پر ہوتی ہے ،اس کے مقابلے میں کام کی یادداشت خزاں میں عروج پر جبکہ بہار کے موسم میں کم ترین سطح پر ہوتی ہے ۔تحقیق کرنیوالوں کا کہنا ہے کہ موسموں میں تبدیلی سے دماغی سرگرمیوں کے میکنزم میں آنیوالی تبدیلی کی وجہ ابھی واضح نہیں تاہم سابقہ رپورٹس کے مطابق مخصوص موسموں میں دماغی ٹرانسمیٹرز کا لیول زیادہ یا کم ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں