پانی کی بوتل میں دوبارہ پانی کبھی نہ بھریں

پانی کی بوتل میں دوبارہ  پانی کبھی نہ بھریں

اگر آپ بھی پانی کی استعمال شدہ بوتل میں دوبارہ پانی بھر کر پیتے ہیں تو جان لیجئے کہ یہ عمل آپ کی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہو سکتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)اگر آپ بھی پانی کی استعمال شدہ بوتل میں دوبارہ پانی بھر کر پیتے ہیں تو جان لیجئے کہ یہ عمل آپ کی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہو سکتا ہے ۔ایک ٹیسٹ میں ثابت ہوا ہے کہ پانی کی استعمال شدہ بوتل میں جراثیم کی 9 لاکھ کالونیاں ہوتی ہیں ۔تحقیق میں چند کھلاڑیوں کی بوتلوں کا معائنہ کیا گیا جس میں ثابت ہوا کہ ایک بوتل پر ٹوائلٹ سیٹ سے زیادہ جراثیم موجود ہوتے ہیں۔ڈاکٹر میریلن گلین ول نے بتایا بوتل کے پلاسٹک میں موجود چند کیمیکلز جسم کے تقریباً ہر حصے کیلئے نقصان دہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنی بوتل کو دوبارہ استعمال نہ کریں لیکن اگر ضروری ہوتو کم سے کم اسے گرم پانی سے نہ دھوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں