دنیا کی سب سے بڑی اور خطرناک ’’بھڑ‘‘
یہ دنیا کی سب سے خطرناک بھڑ ہے جس کے ڈنک کا کوئی علاج نہیں۔
لاہور(نیٹ نیوز) اس بھڑ کا نام ’’ٹیرینٹیولا ہاک‘‘ہے جو کسی کیڑے کے نام کے بجائے ایک سپر ولن کا نام زیادہ لگتا ہے ۔اس بھڑ کانام اس کی خوراک کی وجہ سے رکھا گیا ہے کیونکہ اس کی خوراک دنیا کی سب سے بڑی اور خطرناک مکڑی ’’ٹیرینٹیولا ‘‘ہے ۔یہ انسانوں کے قریب نہیں آتی لیکن اکسانے پر اس کا ڈنک موت سے زیادہ تکلیف دیتا ہے ۔یہ بھڑ جنوبی امریکہ میں پائی جاتی ہے ۔