غصیلے بیل نے نوجوان کی درگت بنا ڈالی
کوسٹاریکا میں بیلوں کے آگے دوڑنے کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا ہے جہاں غصے سے لا ل پیلے ہوتے بیل نے نوجوان کی ایسی ٹھکائی لگائی کہ اسے زور دارٹکر مار کر ہوا میں کئی فٹ اونچااُچھال دیا
لاہور(نیٹ نیوز)’ زیپوٹے ‘‘نامی اس سالانہ فیسٹیول میں جہاں لوگ بیلوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتے ہوئے ان کے سامنے دوڑتے نظر آتے ہیں وہیں منچلے نوجوان بیلوں کی زور دار ٹکر سے بچنے کی بھی کرشش کرتے ہیں جن میں کوئی کامیاب ہو جاتا ہے تو کہیں کوئی بیلوں کے حملے کی زد میں آکر زخمی بھی ہو جاتا ہے ۔اس میلے میں اکھاڑے کے گرد مضبوط جنگلے لگائے جاتے ہیں جسکے ا طراف میں کھڑے افراد بیلوں کوحملے کیلئے اُکساتے ہوئے انکے سامنے دوڑتے ہیں اوراس کھیل میں تیزی اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو خطروں کا کھلاڑی ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔