ہارٹ اٹیک سے 1ماہ قبل کی علامات
آپ کا جسم دل کے دورے سے ایک ماہ قبل بلکہ اس سے بھی پہلے خبردار کرنا شروع کردیتا ہے
لاہور (نیٹ نیوز) ۔جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ تھکاوٹ،پیٹ میں درد،بے خوابی ،سانس گھٹنا،بال گرنا ،بہت زیادہ پسینہ آنا اورسینے میں درد کی علامات آنے والے وقت میں ہارٹ اٹیک کی نشانی ہیں ۔ ایسی علامات ظاہر ہونے پر ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر کو اپنی زندگی کا حصہ بناکر آپ جان لیوا ہارٹ اٹیک سے بچ سکتے ہیں ۔ ماہرین نے ان علامات والے افراد کو لاپرواہی نہ برتنے کا مشورہ دیاہے ۔