فرائیز اور چپس شوق سے کھانے والا نوجوان بینائی سے محروم

فرائیز اور چپس شوق سے کھانے  والا نوجوان بینائی سے محروم

برطانیہ کا17سالہ نوجوان محض اس لئے بینائی سے محروم ہوگیا کہ وہ کم عمری سے فرائیز اور چپس جیسی چیزیں شوق سے کھاتا آ رہا تھا۔

لندن (نیٹ نیوز)میڈیارپورٹس کے مطابق اس وجہ سے بینائی سے محروم ہونے والا یہ پہلا نوجوان ہے ۔ 14 برس کی عمر تک اس نوجوان میں وٹامنز بی 12 سمیت اس کی ہڈیوں کے منرلز اور کئی طرح کے دیگر وٹامنز کی کمی دیکھی گئی تھی ،اس نے فوڈ سپلیمنٹ اورطاقت کی دوائیاں بھی کھائیں تاہم یہ کمی پوری نہ ہوسکی اورگزشتہ دنوں اسے ہسپتال منتقل کرناپڑا ، جہاں دوران علاج وہ مکمل طور پر بینائی سے محروم ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں