شہتوت کے پتے چربی کم اورشوگرکنٹرول کرنے میں مددگار
شہتوت ایسا پھل ہے جو اکثر گھروں اور سڑکوں پرلگے درختوں پر آسانی سے دستیاب ہوتاہے اور بیشتر افراد تو اسے مفت توڑ کر ہی کھالیتے ہیں
لاہور (نیٹ نیوز)شہتوت ایسا پھل ہے جو اکثر گھروں اور سڑکوں پرلگے درختوں پر آسانی سے دستیاب ہوتاہے اور بیشتر افراد تو اسے مفت توڑ کر ہی کھالیتے ہیں، شہتوت اوراس کے پتے آئرن، وٹامن سی، وٹامن کے ، پوٹاشیم اور کیلشیئم سے بھرپور ہوتے ہیں اوریہ بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح میں کمی کیلئے بے حدکارگرہیں ۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شہتوت کے پتے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر لیول کیساتھ ورم میں کمی لاتے ہیں جو امراض قلب کا باعث بننے والے عنصر ہیں،یہ پتے چربی کم کرنے میں بھی مددگارہیں جس سے وزن کم ہوجاتاہے ۔