بازووں سے محروم دوشیزہ ملکہ حسن کے مقابلہ میں شامل
میکسکو کی ایک حسینہ دونوں بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود اپنے آبائی شہر ویراکروزمیں ہونے والے ملکہ حسن کے مقابلے میں قسمت آزمائی کررہی ہیں۔
میکسیکو سٹی (اے پی پی) مقامی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی 24 سالہ ماڈل مولینا علم نفسیات میں گریجویٹ ہیں۔جن کا کہنا تھا کہ وہ معذوروں کیلئے ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہیں کیونکہ میں نے اپنی ساری زندگی میں خود سے پیش آنے والی ہرمشکل پر قابو پایا ہے، بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود کھانا کھانے ، موبائل فون کے استعمال اور لکھنے کے کام اپنے پاؤں سے کرتی ہوں۔