پہلی بار خلا میں تیار کی گئی غذائیں زمین پر پہنچ گئیں

پہلی بار خلا میں تیار کی گئی غذائیں زمین پر پہنچ گئیں

گزشتہ سال خاتون خلاباز کرسٹینا کوچ نے دسمبر میں کرسمس کے موقع پر پہلی بار خلا میں غذا تیار کی تھی ۔خلائی نشریاتی ادارے ‘ سپیس ڈاٹ کام’ کے مطابق گزشتہ برس کے آخر میں عالمی خلائی سٹیشن پر تیار کی گئی

لاہور(نیٹ نیوز) 5 میں سے 3 غذائیں رواں ماہ 7 جنوری کو نجی خلائی آلات بنانے والی کمپنی سپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے زمین پر پہنچی تھیں۔ ان غذاؤں کو تیار کرنے میں 2 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔ خلانوردوں نے خاص مائیکرو اوون میں 300 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں پانچ مختلف غذاؤں کو تیار کیا ،زمین پر بھیجی گئیں پانچ میں سے تین غذاؤں کا ماہرین جائزہ لیں گے اور اس کے بعد ممکنہ طور پر ان غذاؤں کو محفوظ کرکے عام لوگوں کو دکھانے کیلئے رکھ دیا جائے گا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ غذاؤں کا ذائقہ کیسا ہے کیوں کہ ان غذاؤں کو کسی نے نہیں کھایا تاہم اس بارے خلانورد جانتے ہیں۔خلا میں تیار کی گئی غذائیں بسکٹ اور کیک جیسی غذائیں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں