کینیڈین شہری نے گرم کافی سے بلیوں کی جان بچالی

کینیڈین شہری نے گرم کافی سے بلیوں کی جان بچالی

کینیڈا میں ایک شہری نے برف میں پھنسی بلیوں کو نکالنے کے لیے گرما گرم کافی کا انوکھا طریقہ استعمال کیا

البرٹا (نیٹ نیوز)۔البرٹا میں ایک شخص نے جب برف میں پھنسی تین چھوٹی بلیوں کو دیکھا تو انہوں نے ان کی مدد کرنے کا سوچا۔کینڈل نے دیکھا کہ تینوں بلیوں کی دُمیں برف میں پھنس گئی ہیں جسے انہوں نے کھینچ کر نکالنے کی انتھک کوشش کی مگر وہ ناکام رہے ۔بعدازاں کینڈل کو بلیوں کی مدد کیلئے انوکھا طریقہ سوجھا اور انہوں نے بلی کی دموں کو برف سے نکالنے کے لیے گرما گرم کافی کا استعمال کیا۔انہوں نے برف میں جمی دموں پر گرما گرم کافی ڈالی، ایک بلی کی دُم فوراً برف سے علیحدہ ہوگئی جب کہ باقی دو بلیوں کی دم پر مزید گرما گرم کافی ڈالنی پڑی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کافی ڈالنے کے بعد بلی کی دُم سے برف بھی پگھل رہی ہے اور بلی کے بچے اسے پی بھی رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں