ٹریفک سگنل پر زیادہ ہارن بجانے پر زیادہ دیر کھڑارہناپڑے گا
ھارت کے شہر ممبئی کی ٹریفک پولیس نے ٹریفک جام میں لوگوں کو مسلسل ہارن بجا کر پریشان کرنے والوں کے خلاف انوکھا اقدام کیا ہے ۔
ممبئی (نیٹ نیوز)بممبئی پولیس نے ٹریفک سگنل پر ایک ایسا نظام نصب کیا ہے جو وہاں لوگوں کی گاڑیوں کے ہارن سے نکلنے والی آواز کی شدت کو ریکارڈ کرے گا۔اگر کسی گاڑی کے ہارن کی شدت 85 ڈیسی بیل سے زیادہ ہوجائے گی تو ریڈ سگنل پر جو وقت چل رہا ہوتا ہے وہ دوبارہ اپنی پہلی والی پوزیشن پر چلا جائے گا اور سگنل پر کھڑی گاڑیوں کو مزید 90سیکنڈانتظار کرنا ہوگااورایسے سگنل کو سزاوالاسگنل قراردیاگیاہے ۔