جاپانی طالبہ نے ربڑبینڈز سے پہننے کیلئے لباس تیار کرلئے
تاما آرٹ یونیورسٹی ٹوکیو سے گریجویشن کرنیوالی طالبہ رائی ساکاموتو کا نے فیشن ڈیزائننگ میں اپنا ہنر منوانے کیلئے ربڑبینڈز سے بنے ملبوسات ایجاد کرلئے ، جنہیں پہنا بھی جاسکتا ہے
ٹوکیو(نیٹ نیوز) ۔یہ وہی ربڑبینڈز ہیں جو گھروں، دفتروں اور ہوٹلوں میں عام استعمال ہوتے ہیں جنہیں رائی ساکاموتوکانے آپس میں بڑی خوبی اور مہارت سے جوڑ کر شال، سکرٹ اور جیکٹ وغیرہ جیسے ملبوسات میں تبدیل کیا ہے ۔دور سے دیکھنے پر یوں لگتا ہے جیسے یہ اون سے بنے لباس ہوں لیکن انہیں چھونے پر معلوم ہوتا ہے کہ دراصل انہیں ربڑبینڈز سے بنایا گیا ہے ۔