مردہ قرار دیا گیانوجوان دوبارہ زندہ ہوگیا، ہسپتال میں کھلبلی
بھارت کے شہر وجے نگر کے ایک ہسپتال میں مردہ قرار دئیے جانیوالے نوجوان کے زندہ ہونے پر اہلخانہ سمیت50سے زائد افراد نے ہنگامہ برپا کر دیا
نئی دہلی(نیٹ نیوز) ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیا جانے والے 19 سالہ نوجوان چندراشیکھر کے جسم میں ایمبولینس میں گھر جاتے ہوئے حرکت پیدا ہوگئی اور وہ بات بھی کرنے لگا۔نوجوان کے اہل خانہ اور دیگر عزیز و اقارب سمیت 50 سے زائدافراد ہسپتال میں جمع ہوگئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی تاہم بعد میں نوجوان کو علاج کی غرض سے ممبئی منتقل کیاجارہاتھاکہ وہ دم توڑگیا۔