چین میں کورونا وائرس کی نشاندہی کرنیوالا سمارٹ ہیلمٹ آگیا

چین میں کورونا وائرس کی نشاندہی کرنیوالا سمارٹ ہیلمٹ آگیا

چینی ماہرین نے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا سمارٹ ہیلمٹ تیار کرکے اس کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

بیجنگ(نیٹ نیوز) میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس افسروں کو جدید ہیلمٹ دے دئیے گئے تاکہ وہ متاثرہ افراد کو شناخت کے بعد باآسانی پکڑ سکیں،یہ ہیلمٹ جسم کا درجہ حرارت اور کرونا وائرس کی دیگر علامات کو باآسانی پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ سمارٹ ہیلمٹ کی مدد سے مریض کی شناخت آسانی سے ہوجائے گی، اس ویڈیو میں پولیس افسر نے ہیلمٹ کا تجربہ بھی کر کے دکھایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں