کیمیکل بم گرا کر جنگلات کی آگ بجھانے والا ہیلی کاپٹر ڈرون

چینی کمپنی نے ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو آتشزدگی کی صورت میں گھنے جنگلات میں جا کر ایک بم گرا کر 50 مربع میٹر پر آگ کے شعلے بجھاسکتا ہے ۔
بیجنگ(نیٹ نیوز)گزشتہ سال ایمیزون اور آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی ہولناک آگ کے تناظر میں چینی کمپنی نے آگ بجھانے والے بموں سے لیس ڈرون ہیلی کاپٹر تیار کیا ہے جو جنگل کی گہرائی میں جاکر بھڑکتے شعلوں کو سرد کرسکتا ہے ۔یہ ڈرون ہیلی کاپٹر کسی انسان کے بغیر پرواز کرسکتا ہے ، اس کے دائیں اور بائیں دو عدد بم نما آگ بجھانے والے سلنڈر نصب ہیں ۔