برطانوی جوڑالاک ڈاؤن میں پتوں کا لباس پہن کر باہر آگیا

برطانوی جوڑالاک ڈاؤن میں پتوں کا لباس پہن کر باہر آگیا

برطانوی شہریوں نے بوریت دور کرنے اور لاک ڈاؤن کے دوران باہر گھومنے کا انوکھا طریقہ نکال لیا

لندن(نیٹ نیوز)برطانوی شہریوں نے بوریت دور کرنے اور لاک ڈاؤن کے دوران باہر گھومنے کا انوکھا طریقہ نکال لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک برطانوی جوڑے نے سر سے پیر تک پتوں والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کے باعث وہ کسی بڑے سے پودے کی مانند لگ رہے ہیں اور آرام سے باہر گھوم رہے ہیں جب کوئی گاڑی آتی ہے تو وہ لوگ ایسے رک جاتے ہیں جیسے کوئی پودا ہو۔برطانوی جوڑے کی قرنطینہ سے باہر آنے کے انوکھے طریقے کی ویڈیو ان کے پڑوسیوں نے بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں