گھر میں رہناہے یا تابوت میں ،فلپائنی پولیس کی انوکھی مہم

 گھر میں رہناہے یا تابوت میں ،فلپائنی پولیس کی انوکھی مہم

کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے اور حکومتیں اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور سماجی دوری اختیار کرنے پر زور دے رہی ہیں۔

منیلا (نیٹ نیوز )اسی حوالے سے فلپائن کی پولیس نے انوکھی مہم کا آغاز کردیا ، جس میں ایک چیک پوسٹ پر خالی تا بوت رکھ دیا گیاہے جس پر تحریر ہے گھر میں رہنا ہے یا تابوت میں۔اس مہم کا مقصد لوگوں کو گھروں میں رہنے کے حوالے سے خبردار کرناہے ۔سوشل میڈیا صارفین نے فلپائن کی پولیس کے اس عمل کو خوف پیدا کرنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے تابوت ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں