ہمالیائی یاک کے دودھ سے تیارکردہ دنیاکا سخت پنیر

 ہمالیائی یاک کے دودھ  سے تیارکردہ دنیاکا سخت پنیر

دنیا کا سب سے سخت پنیر نیپال میں تیار کیا جاتا ہے جسے چبانے والے اسے پتھر سے تعبیر کرتے ہیں

کٹھمنڈ و (نیٹ نیوز)۔یہ پنیر ہمالیائی یاک کے دودھ سے بنایا جاتا ہے جو سرد علاقے کے لوگوں کے لئے غذا کا ایک بڑا آسرا ہے ، اس پنیر کو درکھا اور چرپی بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ پنیر ایک جانب سے نرم بنایا جاتا ہے تو دوسری جانب چٹان کی طرح سخت ہوتا ہے ۔ سخت پنیر کو چیونگم گم کی طرح دو گھنٹے تک چبایا جاسکتا ہے ۔نرم پنیر کو چاول کے ساتھ بطور ڈش استعمال کرنے ، سموسوں میں ڈالنے کے علاوہ سوپ کی صورت میں بھی استعمال کیاجاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں